’اگر مار نہیں کھانی تو شادی کی تاریخ ہمیشہ یاد رکھو‘، امیتابھ بچن کا شوہروں کو دلچسپ مشورہ
Web Desk
28 August 2026
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں شادی شدہ مردوں کو خوشگوار اور محفوظ ازدواجی زندگی کا گر بتا دیا ہے۔
مشہور بھارتی کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ (KBC) کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن نے شو میں موجود ایک امیدوار کی تعریف کی جو اپنی اہلیہ سے متعلق تمام اہم تاریخیں زبانی یاد رکھے ہوئے تھا۔ اسی گفتگو کے دوران امیتابھ بچن نے تمام شوہروں کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں خبردار کیا۔
امیتابھ بچن نے کہا: “تمام شوہر میری بات غور سے سنیں! جس دن آپ کی شادی ہوئی تھی، اس کے بعد دنیا کی تمام تاریخیں بھول جائیں لیکن اپنی شادی کی سالگرہ کی تاریخ کبھی نہ بھولیں۔ بیویاں اکثر اچانک پوچھ لیتی ہیں کہ کیا آپ کو یاد ہے ہماری شادی کب ہوئی تھی؟ اور اگر شوہر نے غلط تاریخ بتا دی، تو پھر فلائنگ جوتے، چپلیں اور بیلن کچھ بھی آپ کی طرف آسکتا ہے۔”
83 سالہ لیجنڈری اداکار نے جیا بچن کے ساتھ اپنی دہائیوں پر محیط گھریلو زندگی کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اگر شوٹنگ یا کام کی وجہ سے انہیں رات کو گھر دیر سے پہنچنا ہو تو وہ پہلے ہی گھر اطلاع دے دیتے ہیں تاکہ بعد میں کسی بدمزگی يا سوال جواب سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی جون 1973 میں ہوئی تھی اور ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کو پانچ دہائیوں سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026