امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں
Web Desk
7 November 2026
بھارت میں شوبز شخصیات اور فنکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو موصول ہونے والی ایک دھمکی آمیز ای میل میں امیتابھ بچن کے ممبئی میں واقع مشہور بنگلے ‘جلسہ’ کا تذکرہ کرتے ہوئے حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 27 نومبر کو منعقد ہونے والے گلوکار دلجیت دوسانجھ کے لائیو میوزک کنسرٹ، ممبئی کی میئر کے دفتر اور شہر کے مختلف اسکولوں کو بھی نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی دی گئی ہے۔
دھمکی آمیز ای میل کے بعد ممبئی پولیس نے فوری اقدام کرتے ہوئے امیتابھ بچن کے گھر کی سیکیورٹی میں شدید اضافہ کر دیا ہے اور کنسرٹ کے مقام کی تلاشی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے، جبکہ اس سے قبل سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ ‘گیلیکسی اپارٹمنٹ’ پر بھی فائرنگ کے سنگین واقعات پیش آ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
معاذ صفدر اور صبا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
8 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول: امریکی موسیقاروں کی میوزک اور پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس ورکشاپ
6 November 2026
رسل برانڈ زیادتی اور جنسی ہراسانی کے مقدمے میں مجرم قرار
6 November 2026
خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی پر نامناسب لباس میں ڈانس ویڈیوز بنانے پر تنقید
6 November 2026
اداکارہ سارہ خان نے دوسری بیٹی کا چہرہ پہلی بار دنیا کو دکھا دیا
5 November 2026
مختصر لباس کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھنے پر متھیرا تنقید کی زد میں آگئیں
5 November 2026
اداکار عمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام اور تصاویربھی شیئر کردیں
4 November 2026
لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے: فہد مصطفیٰ
4 November 2026