دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
Web Desk
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کے 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز ہو گیا ہے، جہاں پاکستان کے نامور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز نے اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے اربوں روپے مالیت کے جدید رہائشی اور تجارتی منصوبے پیش کیے ہیں۔
گلوبو ایشیا ایگزیبیشنز کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس دو روزہ نمائش میں فیصل ٹاؤن گروپ نے بطور ٹائٹل اسپانسر شرکت کی، جبکہ پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کی بطور مہمانِ خصوصی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ نمائش کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو محفوظ اور قابلِ اعتماد سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ملک میں بھی غیر ملکی زرِ مبادلہ کی آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسپو کے منتظمین عمران خٹک، میاں منیر ہانس اور رئیل اسٹیٹ مندوب راجہ سجاد حسین نے بتایا کہ یہ نمائش پاکستانی رئیل اسٹیٹ شعبے اور اوورسیز سرمایہ کاروں کے مابین رابطے کا بہترین پل ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دبئی میں شاندار کامیابی کے بعد پراپرٹی ایکسپو کا اگلا ایڈیشن سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026