امیشا پٹیل کے گھر چوری، لاکھوں روپے کے زیورات غائب
Web Desk
13 September 2026
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کے والدین کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں سے تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے قیمتی زیورات غائب ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے چرچ گیٹ میں واقع اداکارہ کی خاندانی رہائش گاہ پر پیش آیا، جس پر میرین ڈرائیو پولیس نے تحرک لیتے ہوئے ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کی گئی ملزمہ کی شناخت 40 سالہ سیما گھاٹے کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہاں ملازمت کر رہی تھی۔ امیشا پٹیل کی والدہ آشا پٹیل کو گزشتہ چند ماہ سے زیورات غائب ہونے پر ملازمہ پر شبہ تھا، تاہم مسلسل مطالبات کے باوجود زیورات واپس نہ ملنے پر انہوں نے بالآخر پولیس سے باقاعدہ رجوع کیا۔ میرین ڈرائیو پولیس نے باضابطہ شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو حراست میں لے کر تحریری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ عدالت نے ملزمہ کو 15 ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
13 September 2026
لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
12 September 2026
کیٹی پیری منگنی کے لیے مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
12 September 2026
عمار بیگ کے نئے او ایس ٹی ’ تیرے عشق میں‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
12 September 2026
حنا جاوید قتل کیس: ملزم ذیشان ارشد کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی
11 September 2026
وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا
11 September 2026
ہانیہ عامر کا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز، مخالفین کو دوٹوک جواب
11 September 2026
‘کوئی رہ تو نہیں گیا’، شوبز اسٹار بھی 80 کی دہائی کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے
11 September 2026