LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں خصوصی تقریب

Web Desk

10 November 2026

امریکا میں متعین پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفکرِ پاکستان علامہ اقبالؒ کی بصیرت افروز شاعری اور افکار کے پاکستان کی قومی تاریخ اور شناخت پر انمٹ نقوش ثبت ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں سفارت خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے کہا کہ ہماری قومی زندگی کی فکری اساس اقبال کے نظریات سے وابستہ ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ شاعرِ مشرق نے اپنی نثر اور نظم کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خودمختاری اور خود ارادیت کا شعور بیدار کیا، جبکہ ان کا ‘تصورِ شاہین’ نوجوانوں کو جرأت اور حصولِ کمال کا درس دیتا ہے۔ اس پروقار تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں، صحافیوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی اور حکیم الامت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔