امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار
Web Desk
10 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح کے قریب برقرار ہے۔ ‘رائٹرز’ اور ‘اپسوس’ کے 6 سے 9 نومبر کے درمیان کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق محض 32 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس نے عام امریکی شہریوں کے گھریلو بجٹ پر شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ سروے کی تفصیلات کے مطابق صرف 21 فیصد امریکیوں نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کی، جبکہ ان کی معاشی پالیسیوں پر 25 فیصد اور امیگریشن سے متعلق اقدامات پر 38 فیصد شہریوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں خصوصی تقریب
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026