بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ
Web Desk
10 November 2026
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ حتمی دلائل کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت سے قبل اڈیالہ جیل میں 40 منٹ کی ملاقات کے بعد وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے اور وہ روشنی برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ وکیل کے مطابق بشریٰ بی بی کو ‘مچیور کیٹریکٹ’ کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے 15 نومبر کے قریب ان کی آنکھ کا دوسرا آپریشن لازمی قرار دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی اہلیہ کی صحت اور جیل میں صفائی کے ناقص معیار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ وکلاء نے اپنے ذاتی معالجین سے معائنے اور علاج کے لیے عدالتی مداخلت کی استدعا کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار
10 November 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
10 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
10 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
10 November 2026
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار
10 November 2026