LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ

Web Desk

10 November 2026

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے آج صبح دارالحکومت ریاض کی جانب داغے جانے والے ایک حوثی کروز اور ایک بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے تباہ کر دیا، جبکہ جنوبی ریجن میں بھی ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں مار گرایا گیا۔ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے ریاض، ابہا اور خمیس مشیط میں فوری طور پر جاری کیا گیا الرٹ بعد میں واپس لے لیا۔ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ ریجن میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جہاں محدود آگ پر بغیر کسی جانی یا مالی نقصان کے قابو پا لیا گیا۔ ان حملوں کے جواب میں عرب اتحاد نے یمن میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل تیار کرنے والی تین اہم تنصیبات، جن میں کیمیکل پلانٹ اور الیکٹرانکس ورکشاپ شامل ہیں، کو فضائی کارروائی میں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔