LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ

Web Desk

24 January 2026

تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور امریکی کمپنی ایمازون ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

کمپنی سے متعلق یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب چند ماہ قبل ایمازون نے 14,000 نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جمعے کے روز رائٹرز اور بلومبرگ میں شائع رپورٹس کے مطابق کمپنی کے صدر اور سی ای او اینڈی جیسی آئندہ دنوں میں مزید نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثر ہونے والے ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے، تاہم یہ لہر ماضی کی نسبت اتنی شدید نہیں ہو سکتی۔

ایمازون کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔