LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

امریکا: ٹک ٹاک پر سینسرشپ کے باعث متبادل ایپس مقبول ہونے لگیں

Web Desk

29 January 2026

 

امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفادار سرمایہ کاروں کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے اکثریتی حصص خریدنے کے بعد پلیٹ فارم کی متبادل ایپس کی مقبولیت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک پر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ سے متعلق مواد سینسر کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد صارفین نے اسکائی لائٹ اور اپ اسکرولڈ نامی ایپس کو زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشن کی ملکیت چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے امریکی سرمایہ کاروں کے گروہ کو منتقل ہوئی، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کے ساتھی لیری ایلیسن کر رہے ہیں۔

نئی انتظامیہ کے اقدامات کے باعث، جس پر سینسر شپ کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، ٹک ٹاک (جس کے امریکہ میں تقریباً 17 کروڑ صارفین ہیں) کے بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو ایپ اپ اسکرولڈ، جو خود کو ٹک ٹاک کا سینسر فری متبادل قرار دیتی ہے، ایپل کے ایپ اسٹور میں ٹاپ 10 مفت ایپس کی فہرست میں پہنچ گئی ہے۔