علامہ اقبال کا یومِ پیدائش، روسی طلبہ کا اردو کلام اقبال پیش کر کے خراجِ عقیدت
Web Desk
7 November 2026
روس کے دارالحکومت ماسکو میں مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 139واں یومِ پیدائش ایک شاندار اور خصوصی ادبی تقریب کے ساتھ منایا گیا، جس میں روس کی ممتاز جامعات کے طلبہ و طالبات نے اردو زبان میں کلامِ اقبال پیش کر کے عظیم فلسفی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
روسی اسٹیٹ یونیورسٹی فار دی ہیومینٹیز میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے خصوصاً شرکت کی، جبکہ علامہ اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال اور نواسے میاں اقبال صلاح الدین نے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن شرکت کی۔ تقریب کا سب سے منفرد اور شاندار پہلو ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی، ایم جی آئی ایم او (MGIMO)، اور ہائر اسکول آف اکنامکس سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں اردو کی تعلیم حاصل کرنے والے روسی طلبہ و طالبات کی شرکت تھی، جنہوں نے درست تلفظ کے ساتھ علامہ اقبال کی نظموں کا انتخاب پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر کسی ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر ان کے فلسفے کو دوبارہ سرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے روس کے نوجوانوں کی اردو زبان، پاکستانی ادب اور افکارِ اقبال سے گہری دلچسپی کو دونوں ممالک کے درمیان علمی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایک انتہائی حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
شارجہ بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح، سفیر شفقت علی خان کی شرکت
7 November 2026
پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار
7 November 2026
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
7 November 2026
پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
7 November 2026
ابوظہبی میں امریکا اور یوکرین کیساتھ مذاکرات سے قبل پوتن کی سلامتی کونسل سے اہم مشاورت
7 November 2026
گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے، 67 ارکان کی حمایت حاصل
7 November 2026
ڈیجیٹل تفریح کی دنیا میں اہم پیشرفت، رائل ریپچی 26 دسمبر کو دبئی سے متعارف ہوگا
7 November 2026
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ سکولز کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
7 November 2026