LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن سپین کے جزائر کینری میں تارکینِ وطن کی آمد میں ریکارڈ اضافہ شارجہ بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح، سفیر شفقت علی خان کی شرکت پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ابوظہبی میں امریکا اور یوکرین کیساتھ مذاکرات سے قبل پوتن کی سلامتی کونسل سے اہم مشاورت گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے، 67 ارکان کی حمایت حاصل علامہ اقبال کا یومِ پیدائش، روسی طلبہ کا اردو کلام اقبال پیش کر کے خراجِ عقیدت ڈیجیٹل تفریح کی دنیا میں اہم پیشرفت، رائل ریپچی 26 دسمبر کو دبئی سے متعارف ہوگا پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ سکولز کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز

پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

7 November 2026

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم، امیگریشن اور مختلف دوطرفہ شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر مکمل اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ پیش رفت برطانوی وزیر مملکت برائے سیکیورٹی ڈین جاروس (Dan Jarvis) کے دورۂ وزارتِ داخلہ کے موقع پر سامنے آئی، جہاں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔

مذاکرات کے دوران برطانوی وزیر مملکت سیکیورٹی نے غیر قانونی امیگریشن کی موثر روک تھام کے لیے ایف آئی اے (FIA) کی کارکردگی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔ دونوں ممالک نے انسدادِ منشیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا اور پاکستان و برطانیہ کی وزارتِ داخلہ کے درمیان قائم جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔