شارجہ بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح، سفیر شفقت علی خان کی شرکت
Web Desk
7 November 2026
متحدہ عرب امارات میں جاری 45ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے باضابطہ طور پر پاکستان پویلین کا افتتاح کر دیا ہے۔
ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقدہ پروقار تقریب میں نامور اشاعتی اداروں، ادبی شخصیات اور تاجروں نے شرکت کی۔ پاکستانی پویلین میں اردو اور انگریزی زبانوں میں تاریخ، ثقافت، شاعری، ناول، بچوں کے ادب اور تحقیق پر مبنی نادر کتابیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں بک کارنر جہلم کے ڈائریکٹر گگن شاہد، فیروز سنز کے ڈائریکٹر دانیال سلام اور اردو بکس ورلڈ کے شریک بانی سرمد خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
سفیرِ پاکستان نے قدرت اللہ کمپنی، ضیاء القرآن پبلی کیشنز اور پیراماؤنٹ بکس سمیت مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور شارجہ کو عالمی علمی و ثقافتی مرکز قرار دیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے شارجہ بک اتھارٹی کے سربراہ احمد بن رکاض العامری سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ ادبی و ثقافتی تعاون کے فروغ اور اردو کتب کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے محی الدین ابن عربی فاؤنڈیشن کے اسٹال کا بھی دورہ کر کے اسلامی علمی ورثے کے تحفظ اور شاہ ولی اللہ کی تصانیف کی اشاعت کو سراہا۔ پاکستانی سفیر نے امارات میں مقیم پاکستانیوں سے خاندان کے ساتھ کتاب میلے کا دورہ کرنے کی اپیل کی، جو 15 نومبر تک جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
7 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے
7 November 2026
روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی
7 November 2026
پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے
7 November 2026
روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن
7 November 2026
سپین کے جزائر کینری میں تارکینِ وطن کی آمد میں ریکارڈ اضافہ
7 November 2026
پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار
7 November 2026
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
7 November 2026