علیزہ شاہ کی تنازعات کو ہائی لائٹ کر کے توجہ حاصل کرنے کے الزام کی تردید
Web Desk
2 February 2026
کراچی: معروف اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے متنازع الزامات کی تردید کی اور اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
علیزے شاہ نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ ویڈیو پوسٹ کر رہی ہیں، لیکن مقصد مداحوں کو اپنے ڈراموں کے اسکرپٹس دکھانا اور اپنے کام کی مصروفیات واضح کرنا تھا۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے بعد انہیں وقفے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مینیجر نے انہیں مشورہ دیا کہ کچھ معاملات پر بات نہ کریں تاکہ ان کی ساکھ متاثر نہ ہو، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جا رہا تھا۔
علیزے شاہ نے کہا کہ انہوں نے یاسر نواز کے خلاف آواز اس لیے اٹھائی کہ مسلسل ان کا نام لیا جا رہا تھا، اور شازیہ منظور کے خلاف بات اس لیے کی کیونکہ ان کی جانب سے بارہا انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ سب حادثاتی نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا۔
اداکارہ نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ صرف حقائق کھل کر بیان کر رہی ہیں اور ان کے پاس متعدد پراجیکٹس لائن میں ہیں، اس لیے توجہ حاصل کرنے کا کوئی مقصد نہیں۔
ویڈیو کے بعد علیزے شاہ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی اور محبت ملی، جنہوں نے ان کے سچ بولنے اور حقائق ظاہر کرنے کے حوصلے کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026