ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی نازیبا ویڈیوز کو ڈیپ فیک قرار دیدیا، کارروائی کا مطالبہ
Web Desk
27 January 2026
مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کو جعلی اور ڈیپ فیک قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
علینہ عامر نے اس حوالے سے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھیں، تاہم جب سوشل میڈیا پر مسلسل یہ دعوے سامنے آئے کہ ان کی ویڈیو لیک ہو چکی ہے تو انہیں بولنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسی کو بدنام کرنے کے لیے بغیر تحقیق کے جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں اور یہ جانے بغیر مواد شیئر کر رہے ہیں کہ ویڈیو حقیقی ہے یا ڈیپ فیک۔
ٹک ٹاکر نے سی سی ڈی پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کے سربراہ سہیل ظفر چھٹہ سے اپیل کی کہ اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ علینہ عامر کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کی جعلی ویڈیوز بنا کر اسے بدنام کرنا سنگین ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026