LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور

عالیہ بھٹ نے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Web Desk

12 December 2025

الی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 5ویں ایڈیشن میں گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تیونس کی اداکارہ ہینڈ صابری کو بھی گالا ڈنر میں اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر عالیہ بھٹ نے فلموں کے ذریعے طاقتور اور مستحق خواتین کی مزید کہانیاں سنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گولڈن گلوبز عالمی ایوارڈز کی کائنات کا ایک اہم حصہ ہیں اور مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی ہے، میں اسی طرح طاقتور اور مستحق خواتین کی مزید کہانیاں سنانے کے لیے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کی منتظر ہوں۔

بھارتی اداکارہ نے ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوران ماں بننے کے بعد نجی زندگی اور فلمی کیریئر میں آنے والی تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ اب راہا کا فوٹو گرافرز کے ساتھ اپنا ایک منفرد رشتہ بن گیا ہے اور وہ اب اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ مجھ سے پوچھتی ہے کہ میں کہاں جا رہی ہوں؟ کب تک گھر واپس آؤں گی۔