عید پر علی ظفر کا دھوتی لُک، صارفین کی تنقید
Web Desk
23 March 2026
لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر عید الفطر کے موقع پر اپنے منفرد لباس کے انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنے 60 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹتے ہوئے علی ظفر نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے گھر کے باغیچے میں پودوں کو پانی دیتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک مثبت پیغام بھی شیئر کیا کہ “پودوں کو پانی دینا مت بھولیں”۔ تاہم، صارفین کی توجہ ان کے پیغام کے بجائے ان کے پہناوے پر مرکوز ہو گئی۔ ویڈیو میں علی ظفر نے گلابی اور پیچ رنگ کی قمیض کے ساتھ سکرٹ نما ‘لاچا’ یا ‘دھوتی’ طرز کا لباس پہن رکھا تھا، جو روایتی مردانہ عید کے ملبوسات سے کافی مختلف تھا۔
جیسے ہی یہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ جہاں کچھ مداحوں نے ان کے اس تجرباتی فیشن کو پسند کیا، وہی بڑی تعداد میں صارفین نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘غیر مناسب’ قرار دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عید جیسے تہوار پر ایسے ملبوسات مشرقی روایات کے منافی ہیں۔ واضح رہے کہ علی ظفر اکثر و بیشتر اپنے لباس اور اسٹائل کے ساتھ تجربات کرتے رہتے ہیں، جو کبھی سراہے جاتے ہیں اور کبھی بحث کا موضوع بن جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026