LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے

’دوسروں کو خوش رہنے دو‘ علی ظفر اداکارہ کترینہ کے بڑھتے وزن پر ہونیوالی تنقید پر بول پڑے

Web Desk

18 September 2026

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بڑھتے وزن پر ہونے والی شدید تنقید پر ان کے حق میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلمی دنیا سے دور ہیں اور ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں کترینہ کو شوہر وکی کوشل کے ساتھ ایک تقریب میں سبز رنگ کے لباس میں دیکھا گیا، جہاں ان کے فیشن کے بجائے ان کے بڑھتے وزن پر سوشل میڈیا پر ناقدین نے شدید تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی اس باڈی شیمنگ پر علی ظفر نے کترینہ کیف کا دفاع کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرد ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے اندر جھانک کر اصلاح کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ مردوں نے عورت کے جسم اور ظاہری خوبصورتی سے متعلق غلط معیارات بنا رکھے ہیں۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں علم نہیں ہوتا کہ کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی میں کن مراحل اور تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اس لیے لوگوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ زندگی مختصر ہے، اس لیے دوسروں کو ان کی زندگی میں خوش رہنے دیں اور خود بھی اپنی زندگی جیئیں۔