LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

حنا آفریدی فیملی ممبر جیسی، رومانوی سین کرتے وقت ہنس پڑتے تھے: علی رضا

Web Desk

10 April 2026

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے اپنی ساتھی اداکارہ حنا آفریدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور ان کے درمیان گہری دوستی پر روشنی ڈالی ہے۔ حال ہی میں ایک نجی انٹرویو کے دوران، علی رضا نے بتایا کہ حنا آفریدی ان کے لیے ایک بہترین دوست اور فیملی ممبر کی طرح ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے درمیان ایک خاص “کمفرٹ زون” موجود ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ جب بھی انہیں ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق رومانوی سین فلمبند کرنا پڑتے تھے، تو وہ دونوں اکثر ہنس پڑتے تھے، تاہم کام کو پیشہ ورانہ انداز میں لینے سے سب کچھ آسان ہو جاتا تھا۔

اس موقع پر اداکارہ حنا آفریدی نے بھی علی رضا کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے دوران کئی اہم سینز میں علی رضا سے مشورہ لیتی تھیں اور پھر ڈائریکٹر کی معاونت سے انہیں حتمی شکل دی جاتی تھی۔ علی رضا کا کہنا تھا کہ اسی باہمی اعتماد اور دوستی کی بدولت انہوں نے اسکرین پر ایسی پرفارمنس دی جس کی توقع کسی کو نہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ شائقین کی جانب سے ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا۔ انٹرویو میں دونوں اداکاروں نے اپنے کیریئر کے مختلف پہلوؤں اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔