ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لٹر کمی جلد متوقع ہے: علی پرویز ملک
Web Desk
19 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 32 روپے فی لٹر تک نمایاں کمی جلد متوقع ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کو عوام کو درپیش معاشی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے حکام کے ساتھ یکے بعد دیگرے کئی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔ ان نشستوں کے بعد آئل ریفائنریز نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کا رسمی نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جلد جاری کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک اس وقت معاشی اور توانائیکی بحران کا شکار ہیں، یہاں تک کہ ڈیزل پیدا کرنے والے ملک روس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکومت نے پاکستانی عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈیز کے ذریعے تنہا نہیں چھوڑا۔
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کی صورتحال پر ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں عوام کو حتی الامکان ریلیف دینے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن حکومت اس کے اثرات کو مقامی سطح پر کم سے کم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں عوام کے لیے مزید خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026