گل پلازہ سانحہ پر انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد،عدالتی تحقیقات کا مطالبہ:علی خورشیدی
Web Desk
30 January 2026
ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور املاک جل کر خاکستر ہو گئیں، جبکہ لواحقین شدید کرب اور صدمے کی حالت میں وقت گزار رہے ہیں۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بنیادی ضروریاتِ زندگی کا شدید فقدان ہے اور یہی بدانتظامی شہر کو دنیا کے تیسرے بدترین شہر کی فہرست میں لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث آئے روز شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایم کیو ایم روزِ اول سے سندھ حکومت کی قائم کردہ گل پلازہ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی آئی ہے اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، جبکہ وفاقی حکومت کا بھی اس شہر میں براہِ راست اسٹیک ہونے کے باوجود کراچی کو اپنی ترجیحات میں شامل نہ کرنا افسوسناک ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026