فرینڈز آف سیونٹینز تھیٹر ڈرامہ الحمرا میں پیش، پہلے ہی شو میں ہال ہاؤس فل
Web Desk
9 August 2026
لاہور کے ثقافتی مرکز الحمرا ہال میں جدید و معیاری ڈرامہ ’فرینڈز آف سیونٹینز‘ (Friends of 70s) پیش کر دیا گیا ہے، جس کے پہلے ہی شو میں ہال ہاؤس فل رہا اور شائقین کے قہقہوں سے ہال گونج اٹھا۔
اس فیملی تھیٹر ڈرامے کا سکرپٹ سید انجم نے تحریر کیا ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات معروف سینیئر اداکار وسیم عباس نے دی ہیں۔ ڈرامے کی نمایاں خصوصیات میں 1970ء کی دہائی کا معاشرتی ماحول، مضبوط کہانی اور معیاری مکالمے شامل ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ہنی البیلا، قیصر پیا، اشرف خان، مہر چوہدری، ایمان نور، عثمان راج، شیزہ بٹ اور احمد مغل جیسے نامور فنکار اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈرامے کی نمائش پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے میں معیاری، شائستہ اور بامقصد فیملی تھیٹر کا احیاء حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد لاہوریوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہترین تفریح میسر آئی ہے، جس کا مقصد مثبت پیغام رسانی اور نئی نسل کو ماضی کی خوبصورت اقدار سے روشناس کرانا ہے۔ یہ ڈرامہ 14 اگست تک الحمرا ہال میں جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
15 September 2026
دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کیساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان
15 September 2026
ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے
15 September 2026
سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
15 September 2026
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
15 September 2026
ندا یاسر کی بیٹی سیلا ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں، پہلی ہی ویڈیو میں دلچسپ انکشافات
14 September 2026
مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
14 September 2026
کترینہ کیف کیریئر کے شروع میں ڈانس میں صفر تھیں: بھارتی کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
14 September 2026