LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا

دھرنا ختم نہیں کیا جا رہا تھاسپریم کورٹ کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ تھا،علیمہ خان

Web Desk

3 February 2026

راولپنڈی/اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن علیمہ خان نے ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رپورٹ لیک ہونے پر سخت سوالات اٹھا دیے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے یہ بتایا جائے کہ رپورٹ لیک کیسے ہوئی؟ ڈھائی سال سے یہی کہا جاتا رہا کہ رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں، جبکہ چار سے پانچ افراد کے پاس یہ رپورٹس موجود تھیں، اگر لیک واقعی غلط تھا تو ذمہ داروں کو اب تک معطل یا جیل میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ رپورٹ جان بوجھ کر ڈسٹرکشن پیدا کرنے کے لیے لیک کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ یہ کام خود انہوں نے کیا۔ علیمہ خان نے دھرنے سے متعلق تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جمعرات کے دھرنے سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان راجہ اس حوالے سے ریبیٹل دے چکے ہیں، فیصلہ متفقہ تھا اور کسی ایک فرد یا کسی فیملی کی ہدایت پر فیصلہ نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ تھا، دھرنا ختم نہیں کیا جا رہا تھا۔

علیمہ خان کے مطابق پی ہاؤس میں مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی گئی، جبکہ ڈائریکشن دینے کی خبریں بالکل غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے اور ووٹرز کو بھی پریشر ڈالنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی قید کو قانونی نہیں بلکہ ابڈکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے یہ لوگ خوفزدہ ہیں، اگر دلیر ہیں تو ملاقات سے کیوں ڈرتے ہیں؟ مینڈیٹ کے ساتھ آنے والے کبھی ڈرپوک نہیں ہوتے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ظلم ہمیشہ ڈرے ہوئے لوگ ہی کرتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسکرپٹڈ انٹرویوز چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو ترکی جانے سے جوڑنے کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ترکی جانے کا معیشت یا دہشت گردی سے کیا تعلق ہے؟