LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

چمٹے کی تال سے دنیا کو مسحور کرنے والے عالم لوہار کی 47 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Web Desk

3 July 2026

پاکستان کے مایہ ناز لوک اور صوفی گلوکار عالم لوہار کی 47 ویں برسی آج 3 جولائی کو عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ تقریباً نصف صدی بیت جانے کے باوجود ان کی سحر انگیز آواز، چمٹے کی مخصوص تھاپ اور صوفیانہ گائیکی کا منفرد انداز آج بھی دنیا بھر میں موجود موسیقی کے شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔

یکم مارچ 1928 کو ضلع گجرات کے نواحی گاؤں میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے بچپن سے ہی سُروں کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ روایتی رنگ برنگا کرتا، چست پاجامہ اور ہاتھ میں چمٹا ان کی ایسی منفرد پہچان بنے کہ وہ جہاں بھی جاتے، میلہ لوٹ لیتے۔ انہوں نے پنجاب کی لوک کہانیوں خصوصاً ‘ہیر رانجھا’، ‘سیف الملوک’ اور ‘مرزا صاحباں’ کو اپنی مخصوص طرز میں گا کر امر کر دیا۔ ان کی گائی ہوئی ‘جگنی’ آج بھی لوک موسیقی کا ایک لازمی حصہ سمجھی جاتی ہے۔

عالم لوہار نے چمٹے کو صرف ایک پس منظر کے ساز کے طور پر نہیں بلکہ ایک مرکزی آلۂ موسیقی کے طور پر متعارف کروایا، جس نے پنجابی موسیقی کو ایک نئی توانائی اور شناخت دی۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کیا اور لوک ثقافت کو بین الاقوامی اسٹیج پر متعارف کروایا۔ موسیقی کی دنیا کا یہ درخشندہ ستارہ 3 جولائی 1979 کو ایک ٹریفک حادثے میں مداحوں سے بچھڑ گیا تھا، لیکن ان کا ورثہ ان کے بیٹے عارف لوہار کی صورت میں آج بھی زندہ ہے