شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی، ایکشن سین کی ویڈیو وائرل
Web Desk
10 April 2026
بالی ووڈ کے ‘کھلاڑی’ اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار ایک پیچیدہ اسٹنٹ کرنے کی کوشش میں چوٹ کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اگرچہ پروڈکشن ٹیم نے ویڈیو جاری کی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حادثہ کس دن پیش آیا اور اداکار کو آنے والی چوٹیں کتنی نوعیت کی ہیں۔
اکشے کمار انڈسٹری میں اپنے خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے فلم سازی کے جدید طریقوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایکشن میں وی ایف ایکس (VFX) اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حق میں نہیں ہیں۔ مارشل آرٹس کے ماہر اداکار کا ماننا ہے کہ کمپیوٹر سے تیار کردہ مناظر ایکشن کی اصلیت اور اس کے حقیقی تاثر کو ختم کر دیتے ہیں۔ ‘بھوت بنگلہ’ کے سیٹ پر پیش آنے والا یہ حالیہ واقعہ ایک بار پھر ان کے اسی جرأت مندانہ مگر پرخطر پیشہ ورانہ انداز کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026