LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

Web Desk

21 February 2026

نئی دہلی: بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار نے ایک ٹی وی شو کے دوران شمال مشرقی بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں اور امتیازی سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب شو کے ایک شریک امیدوار (Contestant) نے اپنا دکھ بھرا تجربہ سناتے ہوئے بتایا کہ اسے ممبئی میں چہرے کے خدوخال کی وجہ سے “چین جاؤ” جیسے طعنے دیے گئے اور کووڈ-19 پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا۔

اس پر اکشے کمار نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی بھارت کے لوگ بھی اتنے ہی بھارتی ہیں جتنے ہم سب، اور یہ امتیاز کسی صورت قبول نہیں۔ معاملے کی سنگینی کو ثابت کرنے کے لیے اکشے نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کو بھی اسٹیج پر بلایا، جس نے انکشاف کیا کہ اسے اکثر ‘چائنیز’، ‘چنکی’ اور ‘مومو’ جیسے توہین آمیز القابات سے پکارا جاتا ہے۔

اپنے عملے کے رکن کی آپ بیتی سن کر اکشے کمار جذباتی نظر آئے اور انہوں نے عوامی سطح پر اپیل کی کہ اس رویے کو فی الفور بدلا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رنگ و نسل اور شکل و صورت کی بنیاد پر اپنے ہی ہم وطنوں کو نیچا دکھانا بند کیا جائے۔