LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی 8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

‎ آزاد کشمیر کا سرکاری خدمات آن لائن منتقل کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل جلد فعال کرنے کا فیصلہ

Web Desk

23 September 2026

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل اور تمام اہم سرکاری خدمات کو آن لائن منتقل کرنے کے لیے باضابطہ ڈیجیٹل پورٹل کو جلد فعال کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات محمد راشد حنیف نے سرکاری ڈیجیٹل پورٹل کی تیاری، موجودہ پیش رفت اور 100 روزہ حکومتی پروگرام کے تحت جاری دیگر آئی ٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران تمام سرکاری خدمات کی مرحلہ وار ڈیجیٹلائزیشن، آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ و ڈیجیٹل رسائی کی توسیع اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ نئے ڈیجیٹل پورٹل کے قیام سے تمام شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات اور محکموں سے متعلق اہم معلومات ایک ہی مرکزی آن لائن پلیٹ فارم پر میسر ہوں گی۔ سیکریٹری آئی ٹی کے مطابق اس اقدام سے عوام کو سرکاری دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی جبکہ حکومتی امور میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے محکمہ آئی ٹی کو ہدایت کی کہ پورٹل کی حتمی تکمیل کا کام جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ تمام مجوزہ سہولیات بلا تاخیر عام شہریوں کی پہنچ میں آ سکیں۔