LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے

ایشوریا کے مودی سے سوالات،وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

Web Desk

20 November 2025

معروف بالی ووڈاداکارہ ایشوریا رائے کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کیخلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات پر سوالات کی ایک وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک تقریب کی ہے جس میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اور نریندر مودی سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی،ویڈیو میں ایشوریا رائے کو نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ پوچھتی ہیں کہ ہم نے پاکستان کے خلاف 6 طیارے کیسے کھوئے؟ایشوریا نے مزید پوچھا کہ ہم نے کیسے پاکستان کے خلاف 4 رافیل، دو ایس 400، 300 فوجی اور کشمیر اور راجھستان کے کچھ علاقے کھودیے؟ایشوریا رائے کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ فلمی حلقے سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب قوم جاننا چاہتی ہے۔حقیقت میں ایشوریا رائے نے ایسا کوئی سوال نہیں کیا بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی ویڈیو میں تبدیلی کی گئی ہے۔