LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

سینئر اداکار سیٹ پر نئے یا چھوٹے اداکاروں کی معمولی باتوں پر بھی خامیاں نکالتے ہیں: عینا آصف

Web Desk

27 March 2026

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور کم عمر اداکارہ عینا آصف نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے سینیئر اداکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف نے بتایا کہ سیٹ پر اکثر ‘بڑے اسٹارز’ نئے آنے والے اداکاروں کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سینیئر اداکار اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر جونیئر اداکاروں کو ٹوکتے ہیں اور ان کے کام میں بلاوجہ خامیاں نکالتے ہیں۔ عینا نے مزید انکشاف کیا کہ “کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اگر ہم کوئی بات کر دیں تو وہ ہمیں اس طرح حقارت سے دیکھتے ہیں جیسے ہم نے کوئی بہت ہی احمقانہ بات کر دی ہو، حالانکہ وہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہوتی۔”

عینا آصف نے سیٹ کے ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات جب کوئی اہم سین عکسبند ہو رہا ہو، تو سینیئر اداکار جان بوجھ کر باتیں شروع کر دیتے ہیں یا ایسی حرکات کرتے ہیں جس سے جونیئر اداکار کی توجہ بٹ جائے اور وہ غیر آرام دہ (Uncomfortable) محسوس کرے۔ اداکارہ نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ پہلے انہیں ان باتوں پر بہت غصہ آتا تھا، لیکن اب یہ ہر سیٹ کا معمول بن چکا ہے، اس لیے اب انہوں نے اسے نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔