پاکستان میں پہلی بار سماعت سے محروم افراد کیلئے اے آئی ترجمان متعارف
Web Desk
25 August 2026
پاکستان میں سماعت سے محروم اور کم سننے والے افراد کو بااختیار بنانے اور اہم معلومات کی فوری فراہمی کے لیے اے آئی (AI) پر مبنی سائن لینگویج ترجمان ‘صلہ’ اور معاون نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ انقلابی پیشرفت پاکستانی ادارے ConnectHear نے یوفون کے تعاون سے “منصوبہ سنو” کے تحت تیار کی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد عام بول چال اور ہنگامی اعلانات کو فوری طور پر پاکستانی اشاروں کی زبان (Pakistani Sign Language) میں تبدیل کرنا ہے۔ ابتدائی طور پر اس اے آئی ترجمان کو قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلوں کے دوران ہنگامی وارننگز پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ صوتی اعلانات پر منحصر معلومات سے سماعت سے محروم افراد محروم نہ رہیں۔ علاوہ ازیں، اس نظام کو تعلیم، ملازمت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے بھی قابلِ رسائی بنانے پر کام جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026