LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان

کوانٹم ویلی پاکستان لانچنگ جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیت بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے: احسن اقبال

Web Desk

16 September 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے ‘کوانٹم ویلی پاکستان’ (Quantum Valley Pakistan) کی باضابطہ لانچنگ کو ملک کے لیے ایک انتہائی قابلِ فخر لمحہ اور جدید ٹیکنالوجی میں پاکستان کی قومی صلاحیت بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ تقریب سے خطاط کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز پاکستان کی معاشی اور تکنیکی ترقی کی سمت میں ایک نئے سفر کی شروعات ہے جو ملک کو عالمی ہائی ٹیک تناظر میں یکسر آگے لے جائے گا۔

احسن اقبال نے کوانٹم ویلی پاکستان اور عالمی سطح پر معروف ‘کیمبرج انوویشن سینٹر’ (Cambridge Innovation Center) کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس تاریخی اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کو اعلیٰ ترین جدید ٹیکنالوجی کی تربیت اور وسائل میسر آئیں گے، جس سے ملک میں نئے اسٹارٹ اپس، اختراعات اور ہائی ٹیک کاروبار کی وسیع تر راہ ہموار ہوگی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نچلی سطح پر بھی صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہِ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں ایک نئی اور مضبوط پہچان ملی ہے، جبکہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو ختم کر کے جنگ بندی کرانے میں بھی انتہائی فعال اور ذمہ دارانہ سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دفاعی اور سفارتی محاذ پر پائیدار کامرانیوں کے لیے معیشت کا مستحکم ہونا ناگزیر ہے، لہٰذا اس وقت تمام تر توجہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ہائی ٹیک انڈسٹری کو مضبوط بنانے پر مرکوز کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔