انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت حاصل کرلی
Web Desk
18 January 2026
افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے شکست دے دی اور ایونٹ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز اسکور کیے۔ عثمان صدیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز بنائے جبکہ کپتان محبوب خان نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 86 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن افغان بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نورستانی عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وحید اللہ زدران اور خاطر ستانکزئی نے مزید 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیول اینڈریو نے 56 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے۔ اس فتح کے ساتھ افغانستان نے اپنے گروپ میں مضبوط پوزیشن برقرار رکھ لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026