ڈکیت کوسٹر میں آئے موبائل چھین کر لے گئے، عادی عدیل امجد
Web Desk
5 September 2026
معروف اداکار اور میزبان عادی عدیل امجد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں صرف ایک بار ڈکیتی کی واردات کا شکار ہوئے ہیں، جب وہ کالج کے دور میں اپنے دوست کے گھر کے باہر موجود تھے۔ ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کے دوران اس دلچسپ اور تلخ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے عادی عدیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست اسد کے گھر کے دروازے پر کھڑے تھے کہ اچانک ایک کوسٹر آ کر رکی اور اس میں سے اترنے والے شخص نے چیخ کر ان سے موبائل فون مانگنا شروع کر دیا۔
اداکار نے بتایا کہ وہ اس شخص کو اپنے دوست کا کوئی واقف کار سمجھے اور اس کے تلخ رویے پر دوست سے شکایت بھی کی، تاہم جب اس شخص نے انہیں ایک زور دار تھپڑ رسید کیا تو حقیقت کا اندازہ ہوا۔ اس کے بعد جب انہوں نے ڈکیت کو موبائل فون دیا تو وہ انہیں آئندہ فوراً فون دینے کی ہدایت کرتا ہوا واپس اسی کوسٹر میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ عادی عدیل کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ اس واقعے کی رپورٹ درج کروانے تھانے پہنچے اور پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ ڈکیت کوسٹر میں آئے تھے، تو پولیس اہلکار بھی یہ اچھوتا طریقہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور: اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی ہلاکت کو پولیس نے خودکشی قرار دے دیا
6 September 2026
عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے
6 September 2026
کورولوش عثمان کے اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ 51 برس کی عمر میں چل بسے
6 September 2026
جیفری ایپسٹین کے خواتین کو قابو کرنے کے نفسیاتی و مالی حربے بے نقاب
6 September 2026
ثاقب چدھڑ کے مومنہ اقبال اور ان کی بہن پر سنگین الزامات
6 September 2026
مصر: منشیات کیس میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت
6 September 2026
بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کے فلاپ ہونے پر کئی فلموں سے محروم ہونا پڑا۔
5 September 2026
لامین یامال اور انیس گارسیا کا پیرس میں رومانس؛ سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نئی تصاویر دیکھیں
5 September 2026