پرواز میں ایک فضائی میزبان کو مکے مارنے، دوسرے کو کاٹنے پر سلمیٰ بلیئر گرفتار
Web Desk
13 October 2026
معروف امریکی اداکارہ سلمیٰ بلیئر کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں فضائی عملے پر مبینہ حملے کے الزام میں نیویارک کے جان ایف کینیڈی (JFK) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز کی لینڈنگ کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعے کے نتیجے میں فلائٹ کریو کے 2 ارکان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا، جبکہ کوئنز کی عدالت میں 54 سالہ اداکارہ پر ہسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار اور نرس پر بھی حملے کے الزامات عائد کرتے ہوئے 20 ہزار ڈالر نقد یا 60 ہزار ڈالر کے بانڈز پر ضمانت کی شرط رکھی گئی ہے۔ ایف بی آئی (FBI) نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں اور عملے کی حفاظت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ دورانِ پرواز انہیں طبی ہنگامی صورتحال پیش آئی تھی، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
متعلقہ عنوانات
شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
13 October 2026
بپاشا باسو کی 6 سال بعد اداکاری میں واپسی، ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی
12 October 2026
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
12 October 2026
فیصل قریشی اور حریم فاروق یونیورسٹی میں ڈانس پر تنقید کی زد میں آگئے
12 October 2026
اداکارہ نیلم منیر نے بیٹے کا نام بتا دیا
12 October 2026
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
نانا پاٹیکر کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
12 October 2026
گوہر خان نے اپنا ڈوپلیکس فلیٹ کروڑوں روپے میں فروخت کردیا، 88 فیصد منافع کمایا
11 October 2026