اداکارہ رحمہ زمان کی رخصتی کی تیاریاں، ہلدی اور ڈھولکی کی تصاویر وائرل
Web Desk
8 January 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان کی رخصتی سے قبل شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ روز فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ہلدی اور ڈھولکی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
’منت مراد‘، ’محشر‘، ’میرے سپنے‘، ’بےرخی‘، ’میرے بن جاؤ‘ اور ’شطرنج‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی رحمہ زمان 2024 میں نکاح کے بندھن میں بندھ چکی تھیں اور اب جلد رخصت ہونے والی ہیں۔ ان کا نکاح برطانیہ میں مقیم ایک نیورو سرجن سے ہوا تھا، جبکہ شادی کی سادہ مگر پروقار تقریب قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی۔
ہلدی کی تقریب میں رحمہ زمان نے گلابی اور فیروزی کشیدہ کاری والی خوبصورت لمبی قمیص کے ساتھ سادہ فلیپر زیب تن کیا، جبکہ سادہ پونی ٹیل اور پھولوں کے حسین زیورات نے ان کے انداز کو مزید نکھار دیا۔ تصاویر میں اداکارہ کو اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈھولکی کی تقریب میں رحمہ زمان دھانی رنگ کے دیدہ زیب لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر مکمل دبکہ کڑھائی کی گئی تھی۔ سادہ مگر دلکش انداز نے مداحوں کو خوب متاثر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شادی کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026