اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کردیا گیا
Web Desk
11 October 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو کینیڈا کے سرحدی حکام نے اینٹری دینے سے انکار کرتے ہوئے ملک سے ڈیپورٹ کر دیا ہے۔ ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے ایک شو میں شرکت اور پرفارمنس کے سلسلے میں کینیڈا جا رہی تھیں، جہاں نیاگرا فالز بارڈر پر کینیڈین امیگریشن حکام نے انہیں کئی گھنٹے تک حراست میں رکھ کر سیکیورٹی و قانونی جانچ پڑتال کی۔ اس کے بعد ان کا ڈیپورٹیشن آرڈر جاری کر دیا گیا، جس کے بعد وہ نیویارک واپس روانہ ہو گئیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ کینیڈا کے قوانین کے تحت پرفارمنس پر عائد ٹیکس ادا نہ کرنے کی وجہ سے انہیں ڈیپورٹ کیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شو کے آرگنائزرز ٹیکس جمع کرائیں یا نہ کرائیں، لیکن قانون کے مطابق وہاں پرفارم کرنے والے فنکار کی یہ ذاتی ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس امور کی پاسداری کرے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی تمام تر تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی باقاعدہ پریس کانفرنس یا میڈیا سے تفصیلی گفتگو کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026