اللہ کی ناراضی کا سبب بننے والے کام 8 سال قبل چھوڑ دیئے تھے: اداکارہ لیلیٰ
Web Desk
30 August 2026
پاکستانی فلم انڈسٹری اور شوبز سے دہائیوں سے وابستہ معروف اداکارہ لیلیٰ نے ایک رئیلٹی شو میں اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور ماضی کی پرفارمنسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تقریباً 8 سال قبل ہی ایسے کام چھوڑ دیے تھے جو ان کے مطابق اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف تھے۔ 1990ء کی دہائی سے انڈسٹری سے منسلک اداکارہ نے شو کے دوران خواہش ظاہر کی کہ وہ شو جیت کر انعامی رقم سے اپنا گھر اور بڑی گاڑی خریدنا چاہتی ہیں۔ لیلیٰ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، جہاں بعض صارفین نے ان کے خلوص اور سوچ میں تبدیلی کی تعریف کی، جبکہ کچھ افراد نے ماضی اور مشکلات کے بار بار تذکرے پر تنقید بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026