فلم دھرندھر میں شامل اداکارہ کا انڈسٹری میں دباؤ سے متعلق انکشاف
Web Desk
18 December 2025
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار آدتیہ دھر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دھرندھر کے مرکزی اداکاروں کے ساتھ ساتھ اس نے خصوصی طور پر شامل نئے چہروں کو بھی ناظرین سے سراہا ہے اور انہی میں سے ایک اداکارہ عائشہ خان ہیں، جو اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا کے ساتھ ایک گانے میں کاسٹ کی گئی ہیں۔
عائشہ خان نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان مشکلات اور خاموش دباؤ کا ذکر کیا، جس کا اداکاروں اور خصوصاً خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں انہیں کبھی بھی ہدایت کاروں کی جانب سے براہ راست دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ کوآرڈینیٹرز یا دیگر افراد نے ان کے حلیے سے متعلق مشورے دیے اور جو ایک طرح سے دباؤ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی ڈائریکٹر نے یہ بات نہیں کہی بلکہ ہمیشہ کوئی کوآرڈینیٹر یا کوئی غیر متعلق شخص ہوتا تھا جو مختلف باتیں کرتا جس کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔
عائشہ خان کے مطابق ایک شخص نے ان سے کہا کہ آپ کو اپنی ناک بدلوانی چاہیے، جس پر میں نے سوچا یہ کیسا تبصرہ ہے کیونکہ پہلی بات تو یہ کہ مجھے اپنی ناک پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری ناک خوبصورت ہے اور دوسری بات یہ کہ تم کون ہوتے ہو مجھے یہ بتانے والے کہ مجھے اپنی ناک بدلوانی چاہیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا یہ بیان اس غیر ضروری دباؤ کی نشان دہی کرتا ہے جس کا سامنا اداکاروں کو اکثر ایک ایسی انڈسٹری میں کرنا پڑتا ہے جہاں بیرونی آرا بعض اوقات ذاتی اعتماد اور خود اعتمادی پر حاوی ہو جاتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ عائشہ خان نے متعدد تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرکے اپنی پہچان بنائی ہے اور ان کی مشہور فلموں میں مکھا چترم (2022)، اوم بھیم بش (2024)، منامی(2024) اور جات(2025) شامل ہیں اور نئی فلم دھرندر کے گانے میں ان کی خصوصی جھلک ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی شوز بال ویر ریٹرنز اور بگ باس سیزن 17 میں بھی شرکت کی ہے اور مداحوں نے ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026