LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے قبل ہی طلاق کی پیشگوئی

Web Desk

5 January 2026

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر نجومیوں کی جانب سے حیران کن پیش گوئی سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سال 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حالانکہ اداکارہ کی تاحال شادی ہی نہیں ہوئی۔

ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ اس وقت وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ہٹ ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ مداح نہ صرف ان کے فن بلکہ سوشل میڈیا پر ان کی متحرک موجودگی کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں، جبکہ ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔

حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اپنے پرانے دوست اور گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں زیرِ بحث رہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو ’رائز اینڈ شائن‘ میں میزبان ندا خان کے سوالات پر پروگرام میں شریک ماہر نجومیوں نے ہانیہ عامر کے پیدائشی زائچے اور فلکیاتی نقشے کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے مستقبل سے متعلق مختلف پیش گوئیاں کیں، جن میں 2026 میں طلاق کا دعویٰ بھی شامل تھا، جس نے ناظرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے اس پیش گوئی پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔