آمنہ ملک نے اپنے گھر میں جِن کی موجودگی سے متعلق بیان پر وضاحت کردی
Web Desk
14 October 2026
معروف پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے گھر میں جِن کی موجودگی اور ان پر قابو پانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور عوامی ردِعمل پر بلاآخر اپنی وضاحت پیش کر دی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے معاملے کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔ اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جیو نیوز کے مقبول شو ‘ہنسنا منع ہے’ میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان سے غیر مرئی مخلوق (Paranormal Activities) سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے صرف ایک عام سا واقعہ شیئر کیا تھا کہ کیسے ایک بار ان کے پیسے اور دیگر چیزیں غائب ہونا شروع ہو گئی تھیں اور انہوں نے سن رکھا تھا کہ چھوٹے بچے جنات اس قسم کی شرارتیں کرتے ہیں۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو غلط انداز میں وائرل کر دیا گیا جس کے بعد لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ لوگ انہیں پیغامات بھیج کر عجیب و غریب فرمائشیں کرنے لگے کہ “ہمارے رشتے کروا دیں” یا “ہماری کھوئی ہوئی چیزیں واپس لا دیں”، جبکہ کچھ افراد نے ان پر شرک کرنے اور جادوگرنی ہونے تک کے الزامات عائد کر دیے۔ آمنہ ملک نے واضح کیا کہ ان کے پاس کوئی جِن نہیں ہے، اگر ایسا ہوتا تو وہ آج کہیں کی کہیں پہنچ چکی ہوتاں۔ انہوں نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ بغیر حقیقت جانے اتنی جلدی کسی پر بھی تنقید نہ کیا کریں۔
متعلقہ عنوانات
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026
سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
19 October 2026
ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
18 October 2026
شیطان مرگیا’، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
18 October 2026