LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

اداکار ہمایوں اشرف موبائل اسنیچنگ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے کا انکشاف

Web Desk

8 January 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک خوفناک موبائل اسنیچنگ کے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں، جس دوران ملزم نے ان پر فائرنگ بھی کی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اشرف نے بتایا کہ واقعے سے چند دن قبل ہی انہوں نے ایک نیا اور مہنگا موبائل فون خریدا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک دوست کے ساتھ جا رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

اداکار کے مطابق ابتدا میں انہوں نے موبائل چور کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن یہ سوچ کر کہ فون نیا ہے، انہوں نے ہاتھ پیچھے کر لیا۔ اسی دوران ملزم نے زبردستی موبائل چھینا، جس پر مزاحمت ہوئی۔

ہمایوں اشرف نے بتایا کہ کشمکش کے دوران ملزم نے قریب سے متعدد فائر کیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ انہوں نے کچھ فاصلے تک ملزم کا پیچھا بھی کیا اور ایک گاڑی کے پیچھے جا کر چھپ گئے، تاہم وہاں بھی ایک بار پھر فائرنگ کی گئی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد ایک شخص نے ان کی خیریت دریافت کی تو ابتدا میں انہیں خود کو ٹھیک محسوس ہوا، لیکن جب انہوں نے اپنی ٹانگ کی طرف دیکھا تو معلوم ہوا کہ انہیں گولی لگ چکی ہے اور خون بہہ رہا ہے۔

ہمایوں اشرف کے اس انکشاف کے بعد شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔