LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

عبدالقادر میمن پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

Web Desk

9 January 2026

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (PBSA) کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں عبدالقادر میمن کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سابق صدر ذوالفقار علی رمزی نے ذاتی مصروفیات کے باعث پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد جنرل باڈی اجلاس میں نئی قیادت کا انتخاب عمل میں آیا۔

عبدالقادر میمن اس سے قبل پی بی ایس اے میں سینئر نائب صدر اور اعزازی خزانچی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بلیئرڈ اور اسنوکر کے فروغ کے لیے ان کی طویل وابستگی اور انتظامی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صدر منتخب کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے اراکین نے امید ظاہر کی ہے کہ عبدالقادر میمن کی قیادت میں پاکستان میں بلیئرڈ اور اسنوکر کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور قومی و بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔