نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
Web Desk
31 August 2026
تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’سانپ‘ قرار دیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امریکی انتظامیہ کو دھوکے میں رکھ کر ایران کے خلاف جنگ میں جھونکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ نیتن یاہو کا دوہرا معیار دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی وزیراعظم عبرانی زبان میں اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر فخر اور ہنسی کا اظہار کرتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح اسرائیل کے مقاصد کے لیے امریکا کو اپنے موقف کا حامی بنایا، جبکہ انگریزی زبان میں بات کرتے ہوئے وہ عوامی سطح پر امریکی صدر کی قیادت کے قصیدے پڑھتے ہیں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق نیتن یاہو نے چالاکی اور فریب سے واشنگٹن کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر آمادہ کیا۔
واضح رہے کہ خطے میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہِ راست جنگ کا آغاز رواں برس 28 فروری کو اس وقت ہوا تھا جب امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت متعدد اعلیٰ فوجی اور دفاعی حکام شہید ہو گئے تھے۔ اس کے جواب میں ایران نے خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں قائم متعدد امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر شدید جوابی حملے کیے، جس کے بعد یہ تنازع ایک وسیع علاقائی جنگ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
22 September 2026
ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی
22 September 2026
این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ
22 September 2026
بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر
22 September 2026