LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان

ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج

Web Desk

22 September 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گوداموں سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹس غائب ہونے کے اسکینڈل پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکم پر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سفیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں ایف بی آر کے 5 اہلکاروں (انسپکٹر کامران، انسپکٹر نوید، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ اور نائب قاصد) کے علاوہ ایک نجی کمپنی کے دو ڈائریکٹرز اور منیجر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق فروری 2024 میں صوابی سے سگریٹس کے 1,262 کارٹن تحویل میں لے کر مردان کے ایف بی آر ویئر ہاؤس منتقل کیے گئے تھے، جس کے بعد انسپکٹر کامران اور نوید نے ان میں سے 1,202 کارٹن دوبارہ صوابی منتقل کیے۔ تاہم، صوابی گودام پہنچنے پر ٹرکوں کی چیکنگ کے دوران 908 کارٹن پراسرار طور پر غائب پائے گئے۔ بعد ازاں، تفصیلی معائنے (انسپکشن) پر معلوم ہوا کہ گوداموں سے مجموعی طور پر 2,828 کارٹن غائب ہیں، جس سے سرکاری خزانے کو 25 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چوری کو چھپانے کے لیے گوداموں میں دانستہ طور پر لاگ بک اور سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائے گئے تھے، جبکہ ایف بی آر حکام نے اتنی بڑی چوری کے باوجود کوئی قانونی کارروائی کی اور نہ ہی پولیس کو مطلع کیا۔