راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا
Web Desk
22 September 2026
انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا ٹرائل مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد عدالت نے حتمی دلائل کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ بروز جمعہ 25 ستمبر کو سنائیں گے۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے ان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ تاہم، حتمی دلائل کے مرحلے پر علیمہ خان کے وکیل پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے کیس دو مرتبہ کال کیا مگر ان کی جانب سے کوئی نمائندگی سامنے نہ آئی۔ دوسری جانب، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلاء چودھری امین، راحیلہ بٹ اور حق نواز منہاس عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ تمام تر کارروائی کے بعد عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم
14 November 2026
لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور
14 November 2026
امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری
14 November 2026
واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے
14 November 2026
امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال
14 November 2026
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے
14 November 2026
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
14 November 2026
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان
14 November 2026