LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد یادداشت پر عمل درآمد پر زور امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

22 September 2026

پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور لیبیا کے قائم مقام وزیرِ خارجہ الطاہر الباعور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے لیبیا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتحال سمیت بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی صورتحال، اس کے علاقائی امن، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیل سے جائزہ لیا، جبکہ ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران لیبیا کے قائم مقام وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر پاکستان کی تعمیری اور متحرک سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زور دیا کہ موجودہ علاقائی چیلنجز کا حل صرف مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ علاقائی استحکام کی بحالی اور امن کے فروغ کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کی طرف واپس آئیں۔