کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا
Web Desk
22 September 2026
ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے متعدد سخت اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ دفاتر میں حاضری دے گا جبکہ باقی 50 فیصد عملہ گھر سے کام (Work from Home) کرے گا۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ای میل، فون اور واٹس ایپ پر دستياب رہیں اور ہدایت ملنے پر محض ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر پہنچیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ملازم پیشگی اجازت کے بغیر اسٹیشن نہیں چھوڑ سکے گا۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کے کوٹے میں اگلے تین ماہ کے لیے 50 فیصد کٹوتی کر دی گئی ہے جبکہ ہر قسم کی نجی و سرکاری گاڑیوں کی نئی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مالی سال 2026-27 کے غیر تنخواہ بجٹ (Non-salary budget) میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ تمام تر اجلاس ترجیحاً ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہوں گے جبکہ اجلاسوں کی تعداد کو بھی کم سے کم رکھا جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے بھی سینیٹ سیکرٹریٹ کے لیے ان ہی کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ سینیٹ میں اجلاس نہ ہونے کی صورت میں جمعہ کے روز ملازمین گھر سے کام کریں گے جبکہ پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ سینیٹ کے تمام غیر ملکی دوروں اور سرکاری عشائیوں پر تین ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے، تاہم آئی ٹی سے متعلق خریداریوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
دوسری جانب، عدالت نے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت وکیل کی جانب سے تیاری کے لیے مہلت مانگنے پر 25 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج
22 September 2026
ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان
22 September 2026
اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور
22 September 2026
پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا
22 September 2026
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری
22 September 2026
ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم
22 September 2026