LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف

امریکہ سنجیدگی دکھائے، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں: عراقچی

Web Desk

15 May 2026

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اہم نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی صورتحال، امریکہ کے ساتھ تعلقات اور عالمی تجارتی گزرگاہوں کے حوالے سے ایران کا دوٹوک موقف پیش کر دیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اصولی طور پر مذاکرات کا حامی ہے، تاہم اس کے لیے دوسرے فریق کی سنجیدگی شرط ہے۔ انہوں نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ٹرمپ کی سابقہ انتظامیہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ختم کر دیا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ مذاکرات میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن امریکہ نے بلاجواز حملوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی سے ماحول کو خراب کیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ایران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے سٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے بارے میں کہا کہ یہ گزرگاہ “دوستوں کے لیے کھلی ہے”۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک احترام کی زبان استعمال کی ہے اور وہ دیگر زبانیں (سخت اقدامات) استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود احتیاط سے کام لے رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ حالیہ 40 روزہ کشیدگی میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ تنازعات کا واحد حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ پائیدار امن کی ضمانت نہیں دے سکتا۔