بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ممبئی اور پونے شدید متاثر
Web Desk
7 July 2026
بھارت میں مون سون کی پہلی دستک نے ہی ممبئی اور پونے جیسے بڑے شہروں کو ڈبو دیا ہے۔ شدید طوفانی بارشوں کے باعث ممبئی اور پونے کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ممبئی میں اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارش کا پانی سڑکوں سے ہوتا ہوا شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقامی شہریوں نے شہر کے ناقص نکاسیِ آب (ڈرینج سسٹم) پر بلدیاتی حکام اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں ریاست مہاراشٹرا کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ (مٹی کے تودے گرنے) کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ اس کے باعث ممبئی کو پونے سے ملانے والی مصروف ترین ‘ایکسپریس وے’ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے صورتحال کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ ممبئی اور اس کے گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارشوں کا امکان ہے، جس سے سیلابی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026
اقوام متحدہ کا انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے حماس کے فیصلے کا خیر مقدم
7 July 2026
اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ
7 July 2026
اسرائیل نے مجھے مارنے کیلئے قید کیا، لگتا نہیں زندہ بچ سکوں: فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ
7 July 2026
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں مسلسل بمباری، 90 ہزار گھر تباہ، 6 لاکھ افراد واپسی کے منتظر
7 July 2026