ایسا روبوٹ جو انسانوں کے ہونٹوں کی طرح حرکت دیکر باتیں کرسکتا ہے
Web Desk
15 January 2026
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے روبوٹکس میں ایک انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے ایسا روبوٹ چہرہ تیار کیا ہے جو انسانی ہونٹوں کی درست حرکت کر سکتا ہے۔
جرنل “سائنس روبوٹیکس” میں شائع تحقیق کے مطابق یہ روبوٹ مختلف زبانوں کے الفاظ ادا کر سکتا ہے اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی بدولت گانا بھی گا سکتا ہے۔ روبوٹ مشاہدے سے سیکھ کر اپنے ہونٹوں کی حرکت میں مہارت حاصل کرتا ہے، اور جیسے جیسے انسانوں سے بات چیت کرتا ہے، اس کی کارکردگی بہتر ہوتی جاتی ہے۔
ماہرین نے روبوٹ کے چہرے میں 26 چھوٹے موٹرز نصب کیے اور اسے انسانی ہونٹوں کی نقل کرنے کے لیے یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے تربیت دی۔ ہونٹوں کی حرکت کی پیچیدگی اور روبوٹ کے سخت چہرے کی لچک نہ ہونے جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے بعد یہ روبوٹ حقیقی انسانی تاثرات کی نقل کرنے کے قابل بن گیا۔
تحقیق کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کے امتزاج سے روبوٹ انسانوں کے ساتھ زیادہ فطری اور مؤثر رابطہ قائم کر سکے گا، جس سے مستقبل میں روبوٹکس اور انسانی تعامل کے میدان میں نئی راہیں کھلیں گی۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026